روس کے مشرقی یوکرین پر حملے، 4 افراد ہلاک

Published: 06-07-2024

Cinque Terre

روس کے مشرقی یوکرین پر حملوں میں 4 افراد ہلاک 23 سے زائد افراد زخمی ہوگئے، روس نے صنعتی علاقے ڈونیٹسک میں پیش قدمی تیز کردی۔روسی حملوں سے کومار قصبے میں 32 سالہ خاتون ہلاک ہوئی، جبکہ 20 افراد زخمی ہوئے۔یوکرینسک قصبے پر روس کے سمرچ راکٹ سے حملے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ سیلڈوف قصبے میں روسی حملے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب روسی صدر نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کے مشن پر آئے ہنگری کے وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ یوکرین کے ڈونیٹسک سمیت مشرق اور جنوب کے 4 علاقوں سے دستبردار نہ ہونے تک جنگ بندی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اشتہارات