Published: 07-07-2024
وان،کینیڈا:۔پاکستان کے اندر شیعہ کمیونٹی کے لوگوں کے خلاف جھوٹے بلاسفی می کے مقدموں اور شیعہ عزاداروں کی گرفتاریوں کی مزمت کرنے کے لیے مظاہرہ کا انعقاد سولہ جون کو وان میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے سامنے کیا گیا۔مظاہرہ میں شیعہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے شیعہ مسلک سے تعلق ہونے کی بنیاد پر تحریک لبیک کی طرف سے عارف والا میں اہل تشیع کے خلاف بے بنیادمقدمات درج کروائے جا نے کے عمل کی مزمت کی انہوں نے حافظ آبادمیں بے گناہ عزداروں کی گر فتاریوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس کی بھر پورمزمت کی۔مظاہرین نے کراچی اورگلگت بلتستان سے شیعہ کمیونٹی کے لوگوں کے اغواء اور بالجبرگمشدگیوں کی بھی مزمت کی۔ مظاہرین نے کہا ہم حکومت پاکستان،پولیس کے اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کیخلاف کی جانے والی ان زیادتیوں اورمظالم کو روکا جائے،انہوں نے کہا پاکستان میں رہنے والے اہل تشیعہ کو سوشل میڈیا پر کھلے عام د ھمیکیاں دینے والے کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کیلیڈرز اور کارکنان کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہاحکومت پاکستان،پولیس کے اعلیٰ حکام اور اقوام متحدہ سے یہ بھی اپیل کرتے ہیں کالعدم اور دہشت گرد تنظیموں تحریک طالبان پاکستان،ٹی ایل پی،اے ایس ڈبلیو جے اور سپاہ صحابہ اور لشکری جھنگوی کے خلاف بھی کاروائی کی جائے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں۔مظاہرہ میں حمزہ امجد، ریاست علی،سید محمد علی جعفری، شازیہ اسلم،حمزہ اسماعیل دیگر فیملیز اور کارکنان نے شرکت کی۔