مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، شاہد خاقان

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر تنقید کا کوئی حق رکھتا ہے تو وہ نواز شریف ہیں، ایک سال پہلے انہیں بتادیا تھا الیکشن نہیں لڑ پاؤں گا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے ناراضی نہیں بات سوچ کی ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف کا 35 سال سے ساتھی ہوں، نواز شریف سے کہہ دیا تھا کہ اس سوچ کے ساتھ چلنا ممکن نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تینوں جماعتیں اقتدار میں رہ چکیں ڈیلیور نہیں کرسکیں، بہتر سوچ کے ساتھ آنے والی جماعت ملک کیلئے کچھ کرسکتی ہے۔شاہد خاقان نے کہا کہ کرسیاں مل جاتی ہیں ملک کا بھلا نہیں ہوسکتا، ہم نئے لوگ نہیں، ہم اپنی بات، اصول پر قائم رہنے والے لوگ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی سیاست نفرت میں بدل چکی ہے، پارلیمنٹ صرف گالم گلوچ کی جگہ ہے، ہر الیکشن چوری ہوا، ہم بھی خرابی کا حصہ بن گئے تو مسئلہ حل نہیں ہوگا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ایسے امیدوار ہوں گے جنہیں لوگ قبول کرسکیں۔عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن نے واضح کردیا، سوچ زیادہ حاوی ہوگئی ہے۔

اشتہارات