Published: 08-07-2024
یوکرین نے روس کے اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کردیا۔ دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی، روس کی جانب سے یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ روس کے سرحدی علاقے وورونیزہ میں اسلحہ گودام پر ڈرون حملہ کیا، روسی گودام میں میزائل، ٹینکوں کے گولے، اور دیگر اسلحہ بارود موجود تھا۔روسی حکام نے سرحدی علاقے وورونیزہ میں یوکرینی ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کئی یوکرینی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے اسلحہ گودام میں آگ لگی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نزدیکی علاقے سے لوگوں کا انخلاء کروا لیا گیا، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔