نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل: سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم کا نوٹس‘ دو ملزمان گرفتار

Published: 08-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ملک رضوان ناظم) گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چند نازیبا ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوئیں۔ جس کا سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ محمد ایاز سلیم نے فوری نوٹس لیا اورایس پی صدر ڈویژن شاہد نواز وڑائچ کو تحقیقات کا حکم دیا۔ مزید برآں سی پی او کی ہدایت پر ملزمان کو ٹریس کر نے اور گرفتاری کے لیے اے ایس پی کامونکی کی زیرقیادت پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ پولیس کی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کی بدولت دو کس مشتبہ ملزمان کو قلیل مدت میں حراست میں لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز بھی برآمد، مزید تحقیقات جاری۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ عوام الناس کی عزت و آبرو اور جان و مال کی حفاظت کرنا ہے۔ 
 

اشتہارات