Published: 10-07-2024
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونا 86 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 342 ڈالر فی اونس ہے۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2 ہزار 362 ڈالر فی اونس ہے۔