پاکستان، آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط

Published: 12-07-2024

Cinque Terre

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائجان کے صدر بھی شریک ہوئے۔آذربائیجان کی وزارت معاشی امور اور پاکستان کی وزارت نجکاری کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے، دونوں ملکوں کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ترجیحی تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔آذربائیجان اور وزارت قانون و انصاف حکومت پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے،  معدنی ذخائر اور جیالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پیش کی گئی، سال 2024 سے 2029 تک کا ثقافتی تبادلوں کے پروگرام کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، دونوں ملکوں کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ کیا گیا، باکو شہر اور اسلام آباد شہر کے درمیان سسٹر سٹی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے، نظامی گنجوی انسٹیٹیوٹ آف لیٹریچر آذربائیجان اور اکادمی ادبیات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔حکومت آذربائیجان اور حکومت پاکستان کے درمیان ایئر سروس کا معاہدہ بھی کیا گیا۔

اشتہارات