Published: 12-07-2024
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے فلسطینیوں کے خلاف متعصبانہ اقدام کرتے ہوئے بیرون ملک بسنے والے فلسطینیوں کے اکاؤنٹس بند کرنے شروع کر دیے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک فلسطینیوں نے مائیکروسافٹ پر ای میل اکاؤنٹس بند کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ فلسطینی شہری کے مطابق ای میل اکاؤنٹ بند ہونے سے آن لائن بینکنگ اور دیگر سروسز تک رسائی ناممکن ہوگئی ہے۔ فلسطینی شہری کا مزید کہنا تھا کہ اکاؤنٹ بند ہونے سے غزہ میں رشتےداروں سے رابطہ بھی منقطع ہوگیا۔ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کا کہنا ہے کہ پالیسی کی خلاف ورزی پر بیرون ملک فلسطنیوں کے اکاؤنٹ بند کیے ہیں۔