Published: 14-07-2024
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی ٹیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ صنم جاوید کو کل ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ نے صنم جاوید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا تھا۔ صنم جاوید کو پیکا ایکٹ کے مختلف مقدمات میں گرفتار کیا گیا ہے۔