Published: 14-07-2024
مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے پاکستان سے معاہدے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے 7 ارب ڈالر کے توسیع پروگرام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ نیا آئی ایم ایف حقیقی مالیاتی پروگرام ریونیو موبلائزیشن اور قومی معاہدے پر مبنی ہے، آئی ایم ایف نے قومی معاہدے کے ذریعے معیشت کا چارٹر حاصل کرنے میں پاکستان کی بڑی مدد کی۔مشیر کے پی نے کہا کہ آپ کی توجہ آمدنی میں اضافہ پر ہے، اخراجات معقولیت پر نہیں، آئی ایم ایف ابھی تک اعلیٰ پالیسی ریٹ پر اصرار کر رہا ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ مارکیٹ کو پالیسی ریٹ کا فیصلہ کرنے کا اختیار کیوں نہیں دیا جا رہا، کیا آپ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اوپن مارکیٹ پالیسی چلانے کے خلاف نہیں کیا، پالیسی ریٹ میں ریلیف سے حکومت کو بقایا جات "سر کلر ڈیٹ" کلئیر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔