گھریلو بجلی صارفین پر 1 ہزار تک فکسڈ چارجز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری

Published: 14-07-2024

Cinque Terre

بجلی کے گھریلو صارفین پر 1 ہزار روپے تک فکسڈ چارجز لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین پر فکسڈ چارجز کا اطلاق یکم جولائی 2024ء سے ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر 200 روپے فکسڈ چارجز عائد کیےگئے ہیں۔ماہانہ 401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے پر 400 روپے جبکہ ماہانہ 501 سے 600 یونٹس استعمال پر 600 روپے فکسڈ چارجز لگائے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے ماہانہ 601 سے 700 یونٹس استعمال پر 800 روپے جبکہ ماہانہ 701 سے زائد یونٹس کے استعمال پر 1 ہزار روپے فکسڈ چارجز عائد کیے گئے ہیں۔صنعتی صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز 184 فیصد بڑھائے گئے ہیں، جو 440 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کے کمرشل صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 150 فیصد اضافہ ہوا، جو 500 روپے سے بڑھ کر 1 ہزار 250 روپے ہوچکے ہیں۔زرعی ٹیوب ویلز صارفین کےلیے ماہانہ فکسڈ چارجز میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے ہوئے ہیں۔

اشتہارات