اسرائیلی فوج کا انروا کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ، 15 فلسطینی شہید، 70 زخمی

Published: 15-07-2024

Cinque Terre

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ایک اور پناہ گزین اسکول پر حملہ کر دیا۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق نصیرات پناہ گزین کیمپ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ 70 زخمی ہوئے۔  دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ المواصی کیمپ پر حملے میں حماس کمانڈر رافع سلامہ شہید ہوا۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز المواصی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 90 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے حماس کمانڈر محمد ضیف اور رافع سلامہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس نے المواصی حملے میں اپنے کسی کمانڈر کی ہلاکت کی تردید کی تھی۔

اشتہارات