قصور/ الہ آباد:ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا معاملہ‘ ڈی پی او کا واقعہ کا نوٹس

Published: 16-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)قصور/ الہ آباد کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کا معاملہ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا واقعہ کا نوٹس، خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے  الہ آباد کے نواح مراٹیاں کے قریب نامعلوم ملزمان نے شہری حاجی محمد کو مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا  شہری حاجی محمد بنک سے رقم نکلوا کر واپس گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی  ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نجی بنک میں پہنچے اور سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا   ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور مقتول کے لواحقین سے ملاقات کی  ڈی پی او قصور نے لواحقین سے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا  ڈی پی او قصور نے لواحقین سے ملاقات کے دوران انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی  ڈی ایس پی چونیاں محمد زاہد، ایس ایچ او الہ آباد اور انچارج سی آئی اے بھی انکے ہمراہ تھے   ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی چونیاں اور ڈی ایس پی CIA کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں  واقعہ میں ملوث نامعلوم ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں 
 

اشتہارات