روات کے علاقہ میں دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس

Published: 19-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)روات کے علاقہ میں دوہرے قتل کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی صدر کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر اور ایس ایچ او روات پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،مقتولین میں محمد منیر اور اس کا بیٹا احسن منیر شامل ہیں،ابتدائی تحقیقات کے مطابق زمین کے تنازع پر ملزمان شبیر،صغیر، کامران  وغیرہ نے فائرنگ کر کے اپنے چچازاد بھائی منیر اور اس کے بیٹے احسن کو قتل کر دیا، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں، واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جارہی ہیں،ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائیگا،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر
 

اشتہارات