اچھا نظر آنا سب کی خواہش ہوتی ہے، میں نے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، عمران ہاشمی

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے ساتھی اداکار راج کمار راؤ کے بارے میں پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر کہا کہ میں نے کبھی نہیں کروائی۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل راج کمار راؤ نے ان افواہوں پر خود بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ایک انٹرویو کے دوران 45 سالہ عمران ہاشمی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ اداکار کیوں پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں؟ تو اس پر عمران ہاشمی نے کہا آپ ایسے اداکاروں کے نام بتائیں جنھوں نے ایسی سرجری کروائی۔ جب انھیں راج کمار راؤ کا نام بتایا گیا تو انہوں نے اثبات میں سر ہلادیا۔عمران ہاشمی نے مزید کہا یہ حقیقت ہے، میرا مطلب ہے کاسمیٹک کا کاروبار، یہ صرف فلم انڈسٹری ہی میں نہیں بلکہ یہ اپنی چیزوں کی بڑی اچھی مارکیٹ کرتے ہیں۔انھوں نے کہا ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پوسٹر بوائے یا گرل جیسا نظر آئے، خوبصورت نظر آنا پہچان بن گئی ہے، اور آپ چاہتے کہ اسکے مطابق خود کو ڈھالیں، کیونکہ اسکی وجہ سے پیار ملتا ہے اور آپ اپنے بارے میں اچھا محسوس کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا جہاں تک کاسمیٹک سرجری کا تعلق ہے تو میں نے کبھی نہیں کروائی۔ واضح رہے کہ اس سال اپریل میں راج کمار راؤ اس حوالے سے خبروں میں تھے اور انکے بارے میں یہ افوا تھی کہ انھوں نے پلاسٹک سرجری کروائی ہے، تاہم راج کمار راؤ نے اس کی تردید کی تھی۔

اشتہارات