23سالہ ماہ رخ کیساتھ اجتماعی زیادتی‘ لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا دی‘ مقدمہ درج‘ ایک ملزم گرفتار

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گوجرانوالہ، فیس بک دوستی کا انجام گوندالوالا اڈا کے ارحم گیسٹ ہاؤس میں شیخوپورہ کی 23 سالہ لڑکی ماہ رخ نے اجتماعی زیادتی کے بعد ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا دی ماہ رخ اپنے فیس بُک دوست محمد علی سے ملنے گوجرانوالہ ائی دوست نے ہوٹل میں زیادتی کے بعد دوستوں عبدالقادر اور سمیع کو بھی ہوٹل بلایا اس کے بعد تینوں نے ملکر اجتماعی زیادتی کی، لڑکی کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیکر ایس پی سٹی سے رپوٹ طلب کر لی۔ ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر افسران نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔   مقامی پولیس نے زخمی لڑکی کو علاج معالجہ کے لیے فوری گوجرانوالہ میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے زخمی لڑکی کی بہن کی مدعیت میں تین کس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ میں اجتماعی زیادتی اور اقدام قتل کی دفعات شامل۔ پولیس نے نامزد ملزم محمد علی کو حراست میں لے لیا۔ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن کی زیرِ نگرانی پولیس ٹیمیں تشکیل۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملوث ملزمان کو قرار واقع سزا دلوائی جائے گی۔ سی پی او محمد ایاز سلیم۔
 

اشتہارات