بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی اور ٹی ٹوئنٹی میں تنزلی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے جو روٹ نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے، انہوں نے پہلی پوزیشن نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے چھینی ہے، جو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔پاکستان کے بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل چوتھے نمبر پر ہیں۔اسٹیو اسمتھ، روہت شرما ایک ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں روی چندرن ایشون کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور جسپریت بمرا کی تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔سوریا کمار یادیو کی دوسری، فل سالٹ تیسری، یشسوی جیسوال کی چوتھی پوزیشن ہے جبکہ محمد رضوان کی بھی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس پہلے نمبر پر آگئے، سکندر رضا ایک درجہ بہتری کے بعد دوسرے اور شکیب الحسن تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔سری لنکا کی وانندر ہسارانگا 2 درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

اشتہارات