عاصم رضا نے سجل علی کو’جنگجو‘ قرار دیدیا

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار عاصم رضا نے  اداکارہ سجل علی کو جنگجو قرار دے دیا۔عاصم رضا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے سجل علی کی اداکاری کے بارے میں بات کی۔اُنہوں نے کہا کہ سجل علی کے کام کا حسن یہ ہے کہ وہ جب کام کر رہی ہوتی ہیں تو وہ اپنے آپ کو بھول جاتی ہیں اور پوری طرح اسکرپٹ میں لکھے اپنے کردار میں کھو جاتی ہیں۔ہدایتکار نے کہا کہ قدرتی طور پر اداکارانہ صلاحیت رکھنے والے اداکار تو بہت سارے ہیں لیکن مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ سجل ایک جنگجو ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سجل علی بالکل ایک جنگجو کی طرح بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتی ہیں جیسے اُنہوں نے کسی کو ہارانا ہو تو ان کا کام کے لیے یہ جذبہ لاجواب ہے۔

اشتہارات