جلالپورجٹاں پولیس نے ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا

Published: 31-07-2024

Cinque Terre

گجرات(چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری۔ تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلئے۔2 عدد پسٹل 30 بور، مال مسروقہ مالیتی و نقدی  522500 روپے برآمد‘پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت گجرات پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف ضلع بھر میں خصوصی آپریشن جاری ہے۔ ڈی ایس پی صدر سرکل شہباز احمد ہنجرا کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ صدر جلالپور جٹاں انسپکٹر تنویر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرکے ملزمان سے 2 عدد پسٹل 30 بور، مال مسروقہ و نقدی 522500 روپے برآمدکرلی۔گرفتار ملزمان میں 1۔الطاف احمد ولد شاہ محمد سکنہ ولائیت والا ضلع منڈی بہاؤالدین 2۔نذر محمد ولد دوست محمد سکنہ ٹھیکر کلاں ضلع منڈی بہاؤالدین ہیں۔ ملزمان سے تفتیش جاری۔ 
 

اشتہارات