شہداء کی ملک وقوم کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام

Published: 05-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ۔ چوہدری نصیر افضل سے) شہداء کی ملک وقوم کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈی پی او گجرات،ڈپٹی کمشنر، پولیس افسران، سول سوسائٹی اور شہداء پولیس کی فیملیز کے افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ملک وقوم کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس افسران و جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ایس پی انویسٹی گیشن محمد ریاض نا ز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور شہداء کی فیملیز نے شرکت کی۔یوم شہدائے پولیس منانے کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کی یاد تازہ کرنا ہے۔ شرکا ء کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو شہدا ء پولیس پر فخر ہے اور ملک کی بقاء و سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم پولیس کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈی پی او گجرات نے شہداء پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں امن کی جو فضاء قائم ہے اس کے پیچھے شہداء کی بے مثال قربانیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء نے معاشرے کے ناسوروں سے لڑتے ہوئے اپنی جانیں قربان کی ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ ڈی پی او گجرات نے شہدائے پولیس کی فیملیز کو تحائف اور امدادی چیک دیئے اور انہیں یقین دلایا کہ ہم ایک خاندان تھے، ہیں اور رہیں گے۔ شہداء کے لواحقین کوکسی بھی قسم کی پریشانی یا مسئلہ ہو تو ڈی پی او دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔
 

اشتہارات