پیرس اولمپکس؛ ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

Published: 06-08-2024

Cinque Terre

پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو مقابلے کیلئے پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔مینز جیولین تھرو مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی تھرو 89 اعشارئیہ 34 میٹر کی لگائی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم نے پہلی تھرو 86 اعشارئیہ 59 میٹر کی اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ افریقی ملک گیرانڈا کے اسپیشلسٹ نے 88.63 کی تھرو لگائی اور دوسری پوزیشن پر رہے۔مینز جیولین تھرو کا فائنل 8 اگست کو ہوگا جس میں نیرج چوپڑا، ارشد ندیم اور اے پیٹرز مدمقابل آئیں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس 2024 کے جولین تھرو کے مقابلوں کے فائنل راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اپنی شاندار کارکردگی اور انتھک محنت سے پوری قوم کے دل جیت لیے۔وزیراعظم نے اولمپکس 2024 میں ارشد ندیم کی کامیابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جولین تھرو کھیل کی ترویج کے لیے ارشد ندیم کی خدمات قابل قدر ہیں۔ آپ کی محنت اور لگن نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مارچ میں ارشد ندیم سے ملاقات کر کے دلی خوشی ہوئی تھی۔ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، اسے مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان میں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

اشتہارات