پی سی بی ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published: 06-08-2024

Cinque Terre

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایڈوائزر وقار یونس کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔شہری مشکور حسین نے ندیم سرور کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، پی سی بی اور وقار یونس کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر تقرری قانون کے منافی ہے کیونکہ وقار یونس کی تقرری کے لیے کسی اخبار میں اشتہار نہیں دیا گیا۔شہری نے درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ وقار یونس کی بطور ایڈوائزر ٹو چیئرمین پی سی بی تقرری کالعدم قرار دے۔

اشتہارات