ڈڈیال پولیس کی کاروائی، طارق خان قتل کیس کا مرکزی ملزم قاسم خان گرفتار‘ دیگر ملزمان گرفتاری کیلئے چھاپے

Published: 06-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ بلال ظفر) ڈڈیال پولیس کی کاروائی، طارق خان قتل کیس کا مرکزی ملزم قاسم خان گرفتار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کے چھاپے‘ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ڈڈیال راشد حبیب نے بمعہ سب انسپکٹر عمران سید‘ DFC نصیب احمد، عتیق الرحمن‘ فیصل کے طارق خان قتل کیس کے مرکزی ملزم قاسم خان ساکنہ نیو ٹاون کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈڈیال پولیس کے مطابق ڈی ایس پی عنصر علی کی نگرانی میں ملوث ملزمان کی تلاش گرفتاری کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری  کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انشاء اللہ جلد دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کٹہرے میں لایا جائے گا۔
 

اشتہارات