چار ملزمان گرفتار:ایک کلو گرام سے زائد چرس‘ 15 لیٹر شراب اور 2 عددپسٹل 30بوراور کارتوس برآمد

Published: 07-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے) گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف کاروائیاں جاری‘ایک کلو گرام سے زائدچرس‘15لیٹرشراب اور2عددپسٹل 30بوراور کارتوس برآمد کر لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے اپنی پولیس ٹیم محمد ریحان Asiکے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم دلدار حسین ساکن چک سروانی کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب برآمد کرلی جبکہ دوسری کارروائی کے دوران ملزم محمدعثمان ولدمحمد رفیق ساکن سکھ چیناں کو گرفتار کر کے ناجائزاسلحہ پسٹل30 بور برآمد کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ انسپکٹر ریاض حسین نے اپنی پولیس ٹیم ضیغم عباس AsiاورمحمدآصفAsiکے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزمان کوگرفتارکرکے چرس 1200گرام‘شراب 5لیٹر اور ناجائز اسلحہ پسٹل30بور اور10عدد کارتوس برآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش اکرم خاں ساکن دیونہ منڈی سمیت سیف الرحمن ساکن جوڑا جلالپور اور بلال ولد ابراہیم ساکن گجرانوالہ شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
 

اشتہارات