تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار300لیٹر شراب برآمد

Published: 08-08-2024

Cinque Terre

گجرات (سلیمان علی بٹ سے) گجرات پولیس لالہ موسیٰ سرکل کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری.تھانہ صدر لالہ موسیٰ پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار300لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی اور گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات پر ڈی ایس پی لالہ موسی سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرقیادت سرکل لالہ موسی پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈاون جاری ہے۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسی انسپکٹرمجاہد فاروق نے شہباز فاروق Asi اوردیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ دلانوالہ کے قریب ایک ڈیرہ پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد افضال ولد محمد اقبال ساکن چکوڑی بھیلوال کوگرفتار کرلیا۔جسکے قبضہ سے300لیٹر شراب برآمدکرکے مقدمہ درج کرلیاگیا۔گرفتار ملزم کیخلاف مزید تفتیش جاری ہیں. سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پر ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔
 

اشتہارات