آج سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع‘ 12اگست تک جاری رہے گا

Published: 09-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:سلیمان علی بٹ سے) آج سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کہ وقفے وقفے سے 12 اگست تک جاری رہے گا جس سے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارشوں کا امکان۔پنجاب بالائی وسطی پنجاب کل رات سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو کہ وقفے وقفے سے 12 اگست تک جاری رہے گا جس سے بالائی وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں‘راولپنڈی اسلام آباد‘اٹک پنڈیگھیب کلرسیداں‘چکوال تلاگنگ خوشاب میانوالی‘جہلم‘گجرات کھاریاں‘گجرانوالہ سیالکوٹ نارووال پسرور حافظ آباد منڈی بہاوالدین ڈسکہ مریدکے پتوکی قصور شیخوپورہ ننکانہ صاحب‘لاہور‘سرگودھا بھیرہ بھلوال پنڈی بھٹیاں نورپورتھل پھالیہ دیپالپور چونیاں چنیوٹ فیصل آباد ساہیوال اوکاڑہ اٹھارہ ہزاری‘جھنگ ٹوبہ ٹیک سنگھ سمندری گوجرہ پیرمحل چشتیاں کمالیہ کے علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان‘جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں چیچہ وطنی میاں چنوں لیہ بھکر تونسہ فورٹمنرو ڈیرہ غازی خان‘ملتان خانیوال مظفرگڑھ میلسی وہاڑی حاصلپور بوریوالا عارفوالا پاکپتن بہاولنگر‘بہاولپور راجنپور فاضلپور روجھان لودھراں خانپور ظاہرپیر رحیم یار خان اوچشریف یزمان فورٹ عباس کے علاقوں میں کہیں کہیں پر آندھی اور گرج چمک کے بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے۔
 

اشتہارات