Published: 13-08-2024
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے مطابق سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران اسرائیل پر حملے سے باز رہے، جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے فون پر 30 منٹ تک بات چیت کی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر یورپی اتحادیوں کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔قبل ازیں برطانوی میڈیا نے کہا کہ ایران 24 گھنٹوں کے اندر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے۔غزہ سٹی سے برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے۔