Published: 13-08-2024
بالی ووڈ کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے آج (12 اگست) اپنی 29ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے پاپارازیز سے گفتگو بھی کی۔ بالی ووڈ کے فلمی گھرانے سے تعلق رکھنے والی سارہ علی خان نے سالگرہ منانے کے دوران فوٹوگرافرز کی جانب سے انھیں وش کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ پاپارازی اس دوران ہیپی برتھ ڈے پر مبنی گیت گاتے رہے۔اس دوران سفید چوڑی دار پاجامہ اور اسی رنگ کے ٹاپ میں ملبوس اداکار سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان نے فوٹو گرافرز کے ساتھ کیک کاٹا اور بعد میں انھیں سوئٹس کے پیکٹس پیش کیے۔