وکرم کا مداحوں سے متعلق سوال پر دلچسپ جواب

Published: 13-08-2024

Cinque Terre

بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار وکرم سے مداحوں کی تعداد سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے دلچسپ جواب دے کر ہر ایک کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔کینڈی جان وکٹر جو فلم انڈسٹری میں وکرم کے نام سے شہرت رکھتے ہیں، آج کل اپنی فلم’تھنگالان‘کی تشہر میں مصروف ہیں۔فلم تھنگالان کی ہدایت کاری پارنجیت نے دی ہے، جو 15 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر مادھورائی میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے وکرم کا ہم عصر اداکاروں اجیت کمار اور سوریا سے موازنہ کیا گیا۔صحافی نے کہا کہ آپ کے پاس اجیت کمار اور سوریا جیسا اسٹارڈم نہیں ہے، آپ کے مداحوں کی تعداد بھی ان مشہور ادارکاروں جتنی نہیں ہے۔اس پر وکرم نے جواب دیا کہ آپ فلم دیکھنے کےلیے سنیما گھر تشریف لائیں اور خود اپنی آنکھوں سے میرے مداحوں کو دیکھ لیں، اس جواب پر وہاں موجود لوگوں ہنس دیے۔اس جواب کے بعد بھی رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ وکرم ’کولی ووڈ ‘ کے تین نمایاں ہیروز کی فہرست میں شامل نہیں ہیں، سب سے اہم ہیرو ہونا تو دور کی بات ہے۔اس پر اداکار نے جواب دیا کہ میں نے دھول اور سامی جیسی فلمیں کی ہیں، میں نے تھنگالان میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کی، اس لحاظ سے ہر کوئی کسی نہ کسی طرح میرا پرستار ہے۔اس گفتگو کے دوران ایک اور رپورٹر نے دعویٰ کیا کہ جن فلمی ہیروز کا یہاں ذکر ہوا، ان سے بہت سے لوگ نفرت بھی کرتے ہیں لیکن وکرم کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے پر وکرم کے مداحوں کی بڑی تعداد نے صحافی کے سوال کو غیر مناسب قرار دیا۔

اشتہارات