77 سال سے اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے سیاست دانوں نے عوام اور ایوان میں بڑا خلا پیدا کر دیامحمد فائق شاہ

Published: 16-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال سے)بانی و چیئرمن امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ انتشار ملک کو کمزور کرتا ہے اس کی وجہ انصاف کا نہ ہونا ہے، عوام کو انصاف اور اختیار چائیے، مساوات اور بھائی چارہ قائم ھو جائے گا سیاستدانوں نے ناانصافی کی حد کر دی، 77 سال سے اقتدار کی رسہ کشی جاری ہے اب عوام مکمل لاتعلق ہیں امن ترقی پارٹی اس تصادم سے ملک کو نکال کر برابری پر اختیار دینا چاہتی ہے، محمد فائق شاہ  امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے کہا ہے کہ امن ترقی پارٹی ناانصافی ختم کر کے مساوات اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنا چاہتی ہے جہاں انصاف نہ ھو وہاں انتشار ھوتا ھے، 77 سال سے اقتدار کی رسہ کشی جاری ھے سیاست دانوں نے عوام اور ایوان میں بڑا خلا پیدا کر دیا، ایوانوں میں صرف خواص جاتے ہیں اور عام افراد کا کوئی تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ جب تک مساوات اور عوام کی بات نہیں سنی جائے گی استحکام نہیں ھو گا، ملک کو قرضوں، ٹیکسوں اور ظلم کی آگ میں جھونکنے والے عیاشیوں میں مبتلا ہیں، وزرا مشیر اور حکومتی نمائندے عوام کے پیسوں پر وی آئی پی کلچر اپناتے اور عوام سے دور رہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن ترقی پارٹی انصاف اور اخیتار برابری کی بنیاد پر دینا چاہتی ہے، عوام کو شامل اقتدار کرنا چاہتی ہے جب تک عوام آگے نہیں آئیں گے اختیار حاصل نہیں ھوگا، یونہی ظلم کی چکی میں پستے رہیں گے، یوم آزادی جوش و خروش سے منانے کے لیے عوام کے چہروں پر مایوسی ھے، ان کی تمام توانائیاں دو وقت کی روٹی کے حصول تک محدود ہو گیا، کیا حکومت، سیاستدان اور ادارے عوام کی حالت نہیں دیکھ ریے، انہیں باہر نکل کر عوام کی حالت دیکھنی ہو گی تاکہ ڈرائنگ رومز میں بیٹھ کر فیصلے نہ ہوں۔
 

اشتہارات