مصطفیٰ بھائی، عوام کے ریلیف کیلئے سندھ حکومت سے بات کریں، مریم نواز

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما مصطفیٰ کمال کو سندھ حکومت سے رابطے کا مشورہ دے دیا۔مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل میں مریم نواز نے کہا کہ پیارے مصطفیٰ بھائی، پنجاب نے ریلیف مفت میں نہیں دیا بلکہ عوام کےلیے پیسے دے کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کےلیے پنجاب نے اپنے بجٹ سے 45 ارب روپے ادا کیے ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور وہ بھی اپنے عوام کو یہ ریلیف دیں۔اس سے قبل مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں حکمران اتحاد کی بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے شکوہ کیا اور کل کی نواز شریف کی پریس کانفرنس کو غیر ضروری قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے ملک کے دیگر علاقوں کی محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے، بجلی پورے پاکستان کے لیے 18روپے فی یونٹ کم ہونی چاہیے۔

اشتہارات