میونسپل کمیٹی گوجرہ کے رکشہ فیس ٹھیکیداروں کی من مرضیاں جاری رکشہ ڈرائیوروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر مصروف

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

 ٹوبہ ٹیک سنگھ(بیورو چیف) میونسپل کمیٹی گوجرہ کے رکشہ فیس ٹھیکیداروں کی من مرضیاں جاری رکشہ ڈرائیوروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر مصروف، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کیطرف سے روزانہ 20 روپے رکشہ پرچی فیس ہے جبکہ دن 12 بجے کے بعد 220 روپے لینا شروع کر دیتے ہیں ضلعی صدر انصاف رکشہ یونین ملک آصف، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ نے رکشہ پرچی فیس ہر تحصیل میں 20 روپے روزانہ مقرر کی ہے لیکن میونسپل کمیٹی گوجرہ کے رکشہ فیس ٹھیکیداروں کی اپنی من مرضیاں جاری ہے  جو رکشہ ڈرائیوروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے پر مصروف ہے دن 12 بجے کے بعد 220 روپے لینا شروع کر دیتے ہیں، اس موقع پر ضلعی صدر انصاف رکشہ یونین ملک آصف کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کیطرف سے روزانہ 20 روپے رکشہ پرچی فیس ہے لیکن گوجرہ میونسپل کمیٹی کے ٹھیکیدار کہتے ہیں کہ ہم ڈپٹی کمشنر کو نہیں مانتے آپ 220 روپے دے اگر کوئی نہ دے تو اسکا رکشہ سائیڈ پر لگوا کر رکشہ ڈرائیور اور رکشہ میں بیٹھی سواریوں کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ضلعی صدر انصاف رکشہ یونین ملک آصف نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے نوٹیفیکشن پر پرچی فیس روزانہ 20 روپے پر عمل درآمد کروایا جا? ورنہ ہم ضلع بھر کے رکشہ ڈرائیور ان ظالم ٹھیکیدار مرچی مافیا کے خلاف ٹوبہ چوک میں احتجاج کریں گے۔
 

اشتہارات