چوکی پولیس کالا ڈب منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائی 6کلو 300گرام چرس گردہ برآمد‘ ملزم گرفتار

Published: 18-08-2024

Cinque Terre

رپورٹ (بلال ظفر نوشاہی) چوکی پولیس کالا ڈب منشیات فروشوں کے خلاف تگڑی کاروائی  6کلو 300گرام چرس گردہ برآمد‘ ملزم گرفتار‘ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد حسین اور ایس پی کوٹلی عدیل احمدکا منشیات فروشوں کیخلاف سخت ترین ایکشن لینے کے احکامات کے بعد ڈسٹرکٹ کوٹلی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری چوکی افیسر کالا ڈب وحید انجم سب انسپکٹر نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے ملزم یاسر ولد اسماعیل قوم جاٹ ساکن سیری چتر کھوئی رٹہ کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 6کلو 300گرام چرس گردا برآمد کر تے ہوئے بخلاف ملزم منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ایس پی کوٹلی عدیل احمد نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ عوام الناس معاشرے سے منشیات فروشوں /جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ چلیں۔ پرامن اور منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل کیلئے اور اپنی نوجوا ن نسل کو منشیات کی لت سے بچانے کیلئے شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔
 

اشتہارات