جھنگ: خوف کی علامت ملزم عبدالرحمن عرف مانی شیخ گرفتار‘ مقدمہ درج

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال سے)اظہر خان بلوچ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی کا فی الفور ایکشن ذرائع کے مطابق ضلع جھنگ کے شہری علاقے میں عرصہ دراز سے شہریوں سے واردات کرتے ہوئے خنجر و چھریوں کے وار سے زخمی کرنے والا گروہ سرگرم ہے جس سے علاقہ میں ایک خوف کی لہر برقرار تھی چند روز قبل تھانہ کوتوالی روڈ پر ایک غریب گونگے،بہرے نوجوان ساتھ وقوعہ پیش آیا جسکو سینے پر چھریوں کے وار کر کے قتل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نقدی چھین کر ملزمان فرار ہوگئے۔اظہر خان بلوچ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ نے شہری کی جانب سے درخواست ملنے پر فی الفور تحقیقات کرتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کا حکم جاری کرتے ہوئے زیر دفعہ 324 ت پ، 34 ت پ میں نامزد ملزم عبد الرحمن عرف مانی شیخ کو گرفتار کر لیا۔مدعی پارٹی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہیکہ منان شیخ ملزم تاحال فرار ہے جس کو اظہر خان بلوچ ایس ایچ او تھانہ کوتوالی جھنگ نے جلد قانونی کٹہرے میں لانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔
 

اشتہارات