انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کو جلد معاہدہ کرنے کیلئے خبردار کر دیا

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

دورہ اسرائیل پر موجود امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل اور حماس کو جلد معاہدہ کرنے کے لیے خبردار کر دیا۔اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ معاہدہ کرنے کا یہ فیصلہ کُن یا شاید بہترین لمحہ ہے اور یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا ممکنہ طور پر یہ آخری موقع ہے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے تل ابیب میں 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ملاقات کے بعد نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ انٹونی بلنکن سے مثبت اور خوشگوار ملاقات رہی، بلنکن کو یرغمالیوں کی رہائی معاہدے میں امریکا کی مجوزہ نئی تجاویز کیلئے اسرائیل کے پُرعزم ہونے کا بتایا اور بلنکن پر اسرائیل کی سیکیورٹی ضروریات کو مدنظر رکھے جانے پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ کل مصر کے دارالحکومت قاہرہ جائیں گے جہاں رواں ہفتے غزہ جنگ بندہ مذاکرات کا ایک اور دور متوقع ہے۔

اشتہارات