شردھا کپور نے بچپن کے کرش کو پروپوز کرنے کا واقعہ سنادیا

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنے بچپن کے کرش کو پروپوز کرنے اور مسترد ہونے کا واقعہ سنادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شردھا کپور کی بچپن کی محبت کوئی اور نہیں اداکار ورون دھون تھے، یہ تب کی بات ہے جب اداکارہ صرف 8 برس کی تھی۔شردھا کپور ’استری‘ میں شاندار پرفارمنس دینے کے بعد اس کے دوسرے حصے میں مختصر رول میں نظر آئیں، اُن کے ساتھ ورون دھون بھی بطور بھیڑیا دکھائی دیے۔ہارر کامیڈی فلم میں ورون دھون کی موجودگی کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا، شردھا کپور نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور بچپن کا قصہ مزاحیہ انداز میں سنایا۔اداکارہ کے ساتھ فلم کے مرکزی کردار راج کمار راؤ نے بھی پوڈکاسٹ میں شرکت کی، اس موقع پر شردھا کپور نے بتایا کہ میں نے 8 سال کی عمر ورون دھون کو پروپوز کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت پرانی کہانی ہے، یہ بات لوگوں کو پتا بھی ہے، مزاحیہ بات یہ ہے ورون دھون نے میرا پروپوزل یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ مجھے لڑکیاں پسند نہیں ہیں۔شردھا کپور اور ورون دھون نے اے بی سی ڈی 2، اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔

اشتہارات