ڈڈیال پولیس: بہاری روڈ پر کاروائی‘دو منشیات فروش گرفتار‘12 بوتل شراب، مقدمہ درج

Published: 19-08-2024

Cinque Terre

رپورٹ(بلال ظفر نوشاہی سے) ڈڈیال پولیس نے بہاری روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش گرفتار کرلئے، 12 بوتل شراب، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عنصر علی کی نگرانی میں ڈڈیال پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او راشد حبیب نے معہ سب انسپکٹر عمران سید، نصیب احمد، طاہر عباس نے دوران گشت  بہاری روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو منشیات فروش اظہر ساکنہ بن خرماں حال امب عدنان ساکنہ سیکٹر 5 کو گرفتار کرکے 12 بوتل شراب برآمد کرکے امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکیتفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
 

اشتہارات