تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی بڑی کامیابی‘ دھناں ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، دوسرے ملزم کی تلاش جاری، عوام علاقہ کا تھانہ پولیس کو خراج تحسین

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

کھوئی رٹہ (بلال ظفر نوشاہی سے) تھانہ پولیس کھوئیرٹہ کی بڑی کامیابی، دھناں ریپ کیس کا مرکزی ملزم گرفتار، دوسرے ملزم کی تلاش جاری، عوام علاقہ کا تھانہ پولیس کو خراج تحسین، کڑی سزا کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق دھناں کھوئی رٹہ میں گزشتہ دنوں 17 سالہ طالبہ کے ساتھ گینگ ریپ کا واقعہ رونما ہوا جس میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا جو 14 روز سے روپوش تھے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے کامیابی چھاپہ مارتے ہوئے ایک ملزم فرحان رشید جو مرکزی ملزم بتایا جاتا ہے کو 14 روز گزرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ دوسرے ملزم ساجد نذیر کی گرفتاری کے لیئے پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے ادھر عوام علاقہ نے تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او فیصل صدیق اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دوسرے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر کے مطابق قانون سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی۔
 

اشتہارات