پولیس کی محنت و مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے موثر نتائج جھنگ پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے چوری اور گم شدہ 44 عدد موبائل فونز برآمد

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف) پولیس کی محنت و مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے موثر نتائج، رواں ماہ میں جھنگ پولیس کی آئی ٹی ٹیم نے چوری اور گم شدہ 44 عدد موبائل فونز برآمد کر لئے، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے منعقدہ ایک تقریب میں برآمدہ موبائل فونز شہریوں میں تقسیم کئے۔شہریوں نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔اور ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس شہریوں کی دادرسی اور خدمت و تحفظ کیلئے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔کرائم کے خلاف  موثر ترین عملی کاروائیوں کو یقینی بنا کر موثر نتائج حاصل کررہی ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا آخر میں عمر جاوید ولد جاوید عالم نے جھنگ پولیس اور بالخصوص ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہارات