چوہدری حق نواز جنگلات کے رقبہ جات: خالی پلاٹوں میں اگی ہوئی گاجر بوٹی کے تدارک کے احکامات جاری

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

کوٹلی (بلال ظفر نوشاہی سے)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع کوٹلی چوہدری حق نواز نے جنگلات کے رقبہ جات،سڑکوں کے کنارے،چراگاہوں اور بلدیہ حدود میں خالی پلاٹوں میں اگی ہوئی گاجر بوٹی کے تدارک کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ جنگلات،شاہرات،زراعت و میونسپل کارپوریشن کے نام مکتوب میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ہدایت کی ہے کہ گاجر بوٹی سے جہاں زرعی زمین و فصلیں تباہ  ہورہی ہے وہاں الرجی و سانس کی بیماریاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ اس بوٹی سے انسانی صحت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ اس لئے تمام متعلقہ محکمے گاجر بوٹی کی تکفی کے لئے اقدامات اٹھاتے ہوئے رپورٹ کریں۔
 

اشتہارات