قتل کا ملزم محمد شہزاد‘ اغواء اور قتل کا ملزم مبشر حسین گرفتار

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

رپورٹ(بلال ظفر نوشاہی سے) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر، چوہدری سجاد حسین ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس میرپور ریجن میرپور کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں محمد نصیر خان انچارج سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی زیر نگرانی محمد مہربان انسپکٹر SHOتھانہ برنالہ کی معہ نفری کارروائی، تھانہ سبز پیر ضلع سیالکوٹ کے مقدمہ قتل علت 694/24 میں 4 بے گناہ افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو کر حدود تھانہ برنالہ میں روپوش ملزم محمد شہزاد ولد محمد اقبال قوم راجپوت ساکن ناجو چک تحصیل پسرور ضلع سیالکوٹ کو گرفتار کرتے ہوئے سیالکوٹ پولیس کے حوالہ کیا۔ معاملہ ہذا میں حساس اداروں کی معاونت بھی حاصل رہی۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ملک محمد آصف سب انسپکٹر ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ پولیس برنالہ نے معہ نفری کارروائی کرتے ہوئے تھانہ پولیس پاہڑیانوالی منڈی بہاولدین کے اغواء/قتل کے مقدمہ نمبر 423/24 میں بعد ارتکاب جرم روپوش ملزم مبشر حسین ولد محمد لطیف قوم آرائیں ساکن ٹھٹھہ عالیہ تحصیل پھالیہ بہاوالدین کو بھی حدود تھانہ برنالہ سے گرفتار کرتے ہوئے منڈی بہاوالدین پولیس کے حوالہ کیاتھا۔

اشتہارات