دو بھینسیں ایک کٹا چوری کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

Published: 20-08-2024

Cinque Terre

کھڑی شریف (بلال ظفر نوشاہی سے) چوکی پولیس جاتلاں کی گوجرانولہ میں کامیاب کارواء مورخہ 24-08-02 کو نثار ساکن گھیلاں جاتلاں نے درخواست دی کے اس کی دو بھینسیں اور ایک کٹا کوئی نامعلوم اشحاص چوری کر کے لے گئے ہیں جس پر مقدمہ علت 192/24 بجرائم 14EHA درج رجسٹرہوا ملزمان کی تلاش و پتہ برآری جاری تھی ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع سے ٹریس کیا گیا حسب ہدایت خاور علی شوکت SSP صاحب ضلع میرپور کے چوکی افسر جاتلاں سید افتخار حسین شاہ SI نے معہ تفتیشی محمد افضل۔ساجد شبیر DFC خرم شہزاد۔آصف بٹ۔نوید حسین ملازمان کے مقدمہ میں درج ملزمان 1-عمران 2 سبحان عمران 3 شفیق بوٹا ساکنان گوجرانولہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جس پر ملزم شفیق  بوٹا کو ٹیکنیکل ذرائع سے گرفتار کر لیا دیگر دو نامزدکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جنکی جلدگرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور مال مسروقہ بھی جلد برآمد ھو گا مستغیث مقدمہ نے اس کامیاب کاروائی کو سراہاہے۔
 

اشتہارات