Published: 22-08-2024
بالی ووڈ کے سینئر اداکار شکتی کپور کی بیٹی اور معروف اداکارہ شردھا کپور نے بالی ووڈ کے تین شہرہ آفاق خانز شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کے ساتھ کبھی کام نہ کرنے کی متعدد وجوہات بتائی ہیں۔واضح رہے کہ 37 سالہ شردھا کپور کئی ہٹ فلموں می بہترین اداکاری کرچکی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شردھا کپور نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں اب تک بالی ووڈ کے ان تینوں خانز کے ساتھ کام کا موقع نہیں ملا۔شردھا نے بتایا کہ انھیں شاہ رخ، عامر اور سلمان خان کے ساتھ ماضی میں فلموں کی پیشکش ہوئی، تاہم متعدد وجوہات کی بنا پر وہ آن بورڈ نہ ہوسکیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ کئی بار آپکو فلموں کی آفر ملتی ہے لیکن آپ کیریکٹر سے مطمئن نہ ہوں یا کردار آپکے اندر موجود آرٹسٹ کو چیلنج نہ کرے تو بھی اسے قبول نہیں کرتے۔ میں کام کی اقسام کے حوالے سے بہت کلیئر ہوں کہ کس انداز کا کام کرنا ہے۔شردھا نے کہا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ اچھی فلموں کا حصہ بنوں، جس کی کہانی اچھی ہو، اچھے ہدایتکار اور اچھا کام ہو، اور اگر ساتھ ہی اچھے اداکاروں یا بڑے اسٹارز کے ساتھ کام کا موقع مل جائے تو پھر میں خوشی سے کام کے لیے ہاں کہوں گی۔