ہم انشاء اللہ ہر یونین کونسل کے شہریوں کو بنیاد ی سہولیات فراہم کرینگے: مخدوم زادہ پیر سید محمد حیدر شاہ بخاری

Published: 23-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)مخدوم زادہ پیر سید محمد حیدر شاہ بخاری انشاء اللہ ایم این اے پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 108 جھنگ و سابق ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی جھنگ کی اپنے حلقہ کے مختلف مقامات و پارٹی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگ کے علاوہ تحصیل صدر پاکستان پیپلز پارٹی رانا فیصل حیات کے ڈیرے پر عشائیہ کے دوران اپنے پارٹی کارکنان سے محو گفتگو بھی ہوئے۔جس میں انکا کہنا تھا کہ ہم انشاء اللہ ہر یونین کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی جو حقیقی معنوں اور لفظوں میں غریب عوام کی پارٹی،کسانوں کی پارٹی،مزدوروں کی پارٹی،ملازمین کی پارٹی،نوجوانوں کے مستقبل و روزگار کی پارٹی،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی شکل میں مستحق خواتین کی پارٹی کے علاوہ سٹوڈنٹ کی فیس معافی کی پارٹی ہے اس کی انشاء اللہ بہت جلد یونین کونسل لیول پر تنظیم سازی کرنے جا رہے ہیں جس میں نوجوانوں کو آگے لایا جائیگا جس سے ہم یونین کونسل لیول سے سے لیکر تحصیل لیول،ضلع کا لیول،ڈویژنل لیول،صوبائی لیول و ملکی لیول کے مسائل معلوم کر کے انشاء اللہ اسکا حل بھی نکالے گے۔مزید اس تقریب سعید کے روح رواں رانا فیصل حیات کے علاوہ تمام رفقاکار کا بھی شکریہ ادا کیا۔
 

اشتہارات