ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Published: 23-08-2024

Cinque Terre

جھنگ(چوہدری بلال بیورو چیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جھنگ: پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کو سلامی دی‘ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے ایس پی انوسٹی گیشن و دیگر افسران کیساتھ تعارفی ملاقات بھی کی  فورس کیلئے ایک ہی پیغام ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے گا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار نے کہا ہے کہ کریمینلز کیساتھ نبرد آزمائی میں جرات مند، محنتی اور پروفیشنل پولیس افسران میری ٹیم کا حصہ رہیں گے، پولیس کے وقار اور بدیانتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا، تھانے مظلوم شہریوں کی پناہ گاہیں ہیں‘جہاں داخل ہونیوالا ہر شخص خود کو محفوظ سمجھے۔ 
 

اشتہارات