گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ‘تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف ایکشن ہیروئن 1060 گرام‘ پسٹل 30بور برآمد

Published: 26-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ سٹی لالہ موسیٰ‘تھانہ صدر گجرات کا منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف ایکشن ہیروئن1060گرام‘پسٹل30بوربرآمدتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی سرکل لالہ موسیٰ محمد اکرم کی زیر نگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ حسن زبیرایس آئی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش علی رضا ولدغلام یٰسین ساکن عیدگاہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔جسکے قبضہ سے ہیروئن 1060گرام برآمد کرلی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجاز علی بھٹی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جعفراقبال ولد ظفراقبال ساکن کالوپورہ کو گرفتارکرکے ناجائزاسلحہ پسٹل 30بور برآمدکرلیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کاآغاز کر دیا گیا۔
 

اشتہارات