گجرات پولیس تھانہ: صدر لالہ موسیٰ:ہیروئن 1060 گرام‘ شراب5لیٹر جدیداسلحہ کلاشنکوف برآمد‘3ملزمان گرفتار

Published: 26-08-2024

Cinque Terre

(رپورٹ:۔ چوہدری نصیر افضل سے)گجرات پولیس تھانہ صدر لالہ موسیٰ کامنشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف گھیرا تنگ ہیروئن 1060 گرام‘ شراب05لیٹر جدیداسلحہ کلاشنکوف برآمد‘3ملزمان گرفتارتفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصرعطا باجوہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری محمد اکرم کی زیرنگرانی سرکل لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہیں۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد فاروق نے صہیب Siاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محسن ولد محمد لطیف ساکن محلہ اعظم نگرکو گرفتارکرکے ہیروئن1060گرام برآمدکرلی جبکہ دوسری کاروائی میں ملزم علی رضاولد نذیر ساکن اعظم نگر کو گرفتار کرکے شراب05لیٹر برآمدکرلی۔جبکہ اقدام قتل اور مجرمان اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں ملوث ملزم جنید ولد صفدر ساکن گجو کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ کلاشنکوف معہ گولیاں برآمد کرلیں۔گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔
 

اشتہارات