ڈی پی اوکیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ

Published: 27-08-2024

Cinque Terre

جھنگ (چوہدری بلال بیورو چیف)ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے اہم میٹنگ‘ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کی شرکت میٹنگ میں تمام تھانہ جات کے کرائم چارٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا‘ ترجمان پولیس وزیراعلی پنجاب کی وضع کردہ”کی پرفارمنس انڈیکیٹرز“پالیسی کے مطابق تمام افسران اپنے ٹاسک پورے کریں۔ڈی پی او کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے‘ لاپرواہی پر احتسابی کاروائی ہو گی‘ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کو ٹاسک سونپ دئیے گئے‘ ڈرگ ڈیلرز کے خلاف جہد کو عبادت سمجھ کر انجام دیں‘منشیات کا تدارک ہماری نسلوں کا سوال ہے‘ تشدد اور غیر قانونی حراست بلکل ناقابل برداشت ہے‘ محاسبہ ہو گا‘ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف گرینڈ آپریشن کو تیز تر کیا جائے‘ شہر بھر میں پٹرولنگ کو مزید بڑھایا جائے‘اسلحہ کی ہفتہ وار صفائی کا اہتمام کیا جائے‘ ڈی پی او چہلم امام حسین کے موقع پر مضبوط کورآرڈینیشن کیساتھ عزاداروں کو سکیورٹی مہیا کی جائے‘ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے حلف کی پاسداری میں دانستہ بدیانتی کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘ بدعنوان اور غیر ذمہ دار عناصر کے خلاف کاروائی میں مجھے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی‘ سچائی، انصاف اور بہادری کیساتھ فرائض کی انجام دہی ہر پولیس آفیسر کی ترجیح اور پہچان ہو، ڈی پی او ظالم کیلئے قہار جبکہ مظلوم کیلئے رحیم اور مہربان رویہ معاشرتی امن و سلامتی کا ضامن ہے۔
 

اشتہارات