کامران ٹیسوری ارشد ندیم کو کھانا کھلانے کہاں لے گئے؟

Published: 28-08-2024

Cinque Terre

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو عزیز آباد کراچی میں نہاری کھلائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کریں گے۔گورنر سندھ نہاری کھلا کر ارشد ندیم کو لسی پلانے برنس روڈ لے آئے۔ارشد ندیم نے کہا کہ ذائقے دار نہاری کے بعد لسی پی کر مزہ دوبالا ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کھانے اچھے ہیں، گورنر سندھ نے اتنی عزت دی ہے کہ دل نہیں چاہ رہا کہ کراچی سے جاؤں۔

اشتہارات