’تفریح کیلئے تشدد دکھایا گیا‘، کنگنا رناوت کی رنبیر کپور کی فلم پر تنقید

Published: 28-08-2024

Cinque Terre

بالی ووڈ میں متنازع بیانات اور جھگڑالو طبیعت کی مالک اداکارہ و سیاستداں کنگنا رناوت نے اب رنبیر کپور کی گزشتہ برس کی بلاک بسٹر فلم کو تشدد پر مبنی قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔حال ہی میں اپنی آئندہ آنے والی فلم ایمرجنسی، جسں میں مرکزی رول کے علاوہ ہدایتکارہ و پروڈیوسر بھی وہ خود ہیں، کے پروموشنل انٹرویو کے موقع پر انہوں نے ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فیملی کرائم ڈرامہ فلم اینیمل پر تنقید کی۔اپنے مخصوص انداز میں ہیماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی 38 سالہ کنگنا نے کہا کہ ابھی جس طرح کی فلمیں آپ دیکھ لیجیے، باکس آفس پر کیا طوفان مچاتی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ان فلموں کو دیکھ کر لگتا ہے کہاں سے نکل رہے ہیں یہ لوگ تالیاں اور سیٹیاں مارنے۔ کلہاڑی لیکر لڑکے نکلے اور قتل و غارت گیری مچا رہے ہیں، انکو نہ تو کوئی لا اینڈ آرڈر پوچھ رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلم میں مشین گن لیکر وہ اسکول میں جاتے ہیں، جیسے نہ تو پولیس موجود ہیں اور نہ ہی اسکے کوئی نتائج ہونگے۔ بتایے، یوں لگتا ہے کہ لا اینڈ آرڈر مر گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تشدد کا یہ عالم ہے کہ لاشوں کے ڈھیر لگا دیے اور یہ سب کچھ کیوں؟ صرف تفریح کے لیے؟کنگنا کا کہنا تھا کہ یہ نہ تو عوامی فلاح کا کام ہے اور نہ ہی سرحدوں کا تحفظ، یہ سب کچھ صرف تفریح کےلیے کیا جا رہا ہے۔

اشتہارات